کراچی ( پ ر ) ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ساؤتھ کے ری پلے الیکشن میں جمیل احمد ہوت کے حمایت یافتہ ناصر کریم بلوچ پینل کے عبدالغنی کو صدر اور عبدالحفیظ جنرل سکریٹری کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر صابر اسپورٹس فٹبال کلب کے صدر محمد شریف بلوچ جنرل سکریٹری ملا خان محمد شریف جنتی نثار اسرار حاجی رمضان فریدی حاجی عبد الطیف بلوچ محمڈن فٹبال کلب ساؤتھ کے روح رواں استاد اقبال حسین نے اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرنے ہوئے امید ظاہر کی انشاء اللہ وہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں فٹبال کے فروغ اور فٹبالر کی ترقی گراؤنڈز کی آبادی کے لیئے اپنے لیڈر ناصر کریم بلوچ اور جمیل احمد ہوت کے فکر اور مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اعلیٰ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بام عروج تک پہنچائیں گے۔