ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی، جناح ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافر کے موبائل سے 47 سے زائد ویزے برآمد

Smuggling attempt at Jinnah Terminal

  کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تلاشی کے دوران ایک مسافر کے موبائل فون سے 47 سے زائد غیر ملکی ویزے برآمد ہوئے۔

تفصیل کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک بڑی کارروائی میں بیرون ملک جانے والے ایک مسافر کے موبائل فون سے 47 سے زائد ویزے برآمد کر لیے، اور مسافر کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کی شناخت علیان زمان کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق اٹک سے ہے اور وہ وزٹ ویزے پر ملائیشیا جا رہا تھا، ملزم نے ایجنٹ کی ملی بھگت سے ملائیشیا سے برطانیہ جانے کی کوشش کرنی تھی۔

ملزم نے اٹک کے رہائشی ایجنٹ کو مجموعی طور پر 28 لاکھ روپے ادا کرنے تھے، اور اب تک 4 لاکھ روپے ادا کر چکا تھا، مذکورہ رقم کیش اور مائیکرو فنانس اکانٹس کے ذریعے بھیجی گئی۔ملزم کے موبائل سے قبرص کے 47 سے زائد ویزے برآمد کیے گئے ہیں، ایک ویزا کمبوڈیا کا بھی تھا، مذکورہ ویزے پاکستانی اور بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے نام پر تھے۔

ملزم برآمد ہونے والے ویزوں کے حوالے سے امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کر سکا تھا۔ملزم کو مزید کارروائی کے لیے کے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں