ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہسپانوی فٹ بال لیگ، بارسلونا نے ریو ویلیکانوکو 1-2گول سے ہرا دیا

میڈرڈ(اسپورٹس ڈیسک)بارسلونا کی ٹیم نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں ریو ویلیکانو کو سخت مقابلے کے بعد 1-2گول سے ہرا دیا، بارسلونا کے پیڈرو گونزالیز لوپیزاور ڈینی اولمو نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا،ریو ویلیکانو کی طرف سے واحد گول انائی لوپیز نے اسکور کیا ۔ ڈی ویلیکاس اسٹیڈیم میڈرڈ میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ریو ویلیکانو کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے ہرا دیا۔ میچ کے9ویں منٹ پر ریو ویلیکانو کی ٹیم کے انائی لوپیز نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو بارسلونا کے خلاف 0-1گول کی برتری دلائی ، یوں میچ کے پہلے ہاف پر ریو ویلیکانو کو بارسلونا کے خلاف 0-1گول کی برتری حاصل تھی،دوسرے ہاف میں بارسلونا کے پیڈرو گونزالیز لوپیز نے 60ویں منٹ پر ایک گول کر کے مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر کر دیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں