ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان پر اب سختی شروع کر دی گئی ہے: علیمہ خان

بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر اب سختی شروع کر دی گئی ہے ،فیملی والوں کو  بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جاتا، کل بھی صرف عمر ایوب اور شبلی فراز کو ملنے دیا اور آج بھی متعدد رہنماء باہر بیٹھے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں 190 ملین میں جلد سزا دے دی جائے، قاضی فائز عیسی نے اپنے ریمارکس کے ذریعے جج کو پیغام بھیجا ہے ،القادر ٹرسٹ کو بند کریں گے تو سوال ہوگا جو بچے پڑھ رہے ہیں ان کا نقصان ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا ہوگی تو ہائی کورٹ سے ضمانت میں لگ جائیں گے،ہم خواتین پر یہاں دہشت گردی کے پرچے کاٹے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں