ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوبیل امن انعام 2024 کیلیے فلسطین کے 4 صحافی بھی نامزد

Palestinian journalists also nominated

اوسلو:  نوبیل امن انعام 2024 کے لئے فلسطین کے 4 صحافی بھی نامزد کردیئے گئے۔ اعلان 11 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ نامزد کئے جانے والوں میں فوٹو جرنلسٹ معتز عزیزہ، ٹی وی رپورٹر ہند خداری، صحافی بیسان عودہ اور رپورٹر وائل وائل الدحدوح شامل ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق غزہ میں جاری لڑائی کے دوران ان فلسطینی صحافیوں نے بے مثال بے باکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ اِن کی محنت سے دنیا کو اندازہ ہوسکا ہے کہ غزہ میں کیا ہو رہا ہے اور غزہ کے باشندے کن مشکلات سے دوچار ہیں۔

معتز عزیزہ، ایک فوٹو جرنلسٹ ہیں جنھوں نے جنگ زدہ علاقے میں بمباری کے دوران تباہ حال عمارتوں، زخمی انسانوں اور مردہ جسموں کی دل خراش تصاویر دنیا کو دکھائیں۔ بے کس و لاچار فلسطینیوں کی المناک داستانیں سامنے لائے۔  جس سے انسانی المیے کو اجاگر کرنے میں مدد ملی۔

خاتون صحافی بیسان عودہ کی غزہ جنگ سے متعلق ایک ویڈیو کو ایمنز ایوارڈ کے لیے بھی منتخب کیا جا چکا ہے۔ وہ  صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ اور متحرک سماجی کارکن بھی ہیں۔ وہ جنگ زدہ علاقے سے انسانی المیوں پر مشتمل ویڈیوز بناکر دنیا کو حقیقت سے آشکار کرتی ہیں۔

اسرائیل کی وحشیانہ میں بمباری میں اپنے اہل خانہ کو کھونے والے فلسطینی صحافی وائل الدحدوح کو کون نہیں جانتا۔  تجربہ کار رپورٹر وائل نے فلسطینیوں کی جنگ کے وقت کی جدوجہد کو دستاویزی شکل میں پیش کرکے نام کمایا۔

ناروے کی نوبیل کمیٹی نے امن کے نوبیل انعام کے لیے اب تک 285 انٹریز وصول کی ہیں جن میں 196 شخصیات کے علاوہ 89 تنظیمیں یا ادارے بھی شامل ہیں۔ امن کے نوبیل انعام کا اعلان 11 اکتوبر کو کیا جائے گا اور انعامات 10 دسمبر کو دیے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں