ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر سندھ نے باکسر محمد وسیم کی اپیل پر اٹلی س�ارت خانے کو خط لکھ دیا

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے باکسر محمد وسیم کی اپیل پر نوٹس لیتے ہوئے اٹلی کے سفارت خانہ کو لیٹر جاری کر دیا ہے جس میں سفارت خانہ سے کہا گیا ہے کہ باکسر محمد وسیم کو اٹلی کا ویزہ لگایا جائے۔ واضح رہے کہ باکسر محمد وسیم نے شی جن ویزا میں مدد کے لئے اپیل کی تھی۔ باکسر محمد وسیم مالٹا میں ڈبلیو بی ایف انٹر کونٹینینٹل ہیوی ویٹ ورلڈ ٹائٹل کے لیے باکسرSABELO CEBEKHULU سے 4 اکتوبر کو مقابلہ کریں گے۔
دریں اثناء گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے نوٹس لینے کی خبر سنتے ہی باکسر محمد وسیم گورنر ہاو ¿س پہنچ گئے۔ باکسر محمد وسیم نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ویزہ نہ لگنے پر کئی روز سے پریشان تھا مجبوراََ ویڈیو پیغام میں اپیل کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ انشاء اللہ محمد وسیم اب پاکستان کے لئے میڈل لیکر آئینگے اور پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہمارے ساتھ ملکر کام کرینگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں