ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوش�رو�یروز پولیس کی کارروائیاں ،8 ملزمان گر�تار

نوشہروفیروز(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی نوشہروفیروز کیپٹن (ر) صدام حسین کی ہدایات پر جرائیم پیشہ افرادکیخلاف کارروائیاں ۔ اشتہاری سمیت مزید 8 ملزمان گرفتار ۔ چرس، شراب، مضر صحت گٹکے، چھینی گئیں موٹر سائیکلز اور مسروقہ اشیا برآمد۔کنڈیارو پولیس نے کارروائی کرکے ، اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔اقرار منگریو، سنگین نوعیت کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم تھا ۔دریا خان مری،ٹھاروشاہ،کنڈیارو اور مٹھیانی تھانوں کی پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے5 منشیات فروش/ سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرلیا۔شبیر مری سے 1100 گرام چرس، وقاص لونگیو سے 1050 گرام چرس، رستم اجن سے 10 لیٹرشراب، مصطفی بدھ سے 3 بوتلیں شراب اورضمیر بھٹی سے 5500 شاسے گٹکے برآمد کرکے متعلقہ تھانوں پر سرکار کی مدعیت میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔کنڈیارو تھانہ پولیس نے کارروائیاں کرکے چھینی گئیں 2 موٹرسائیکلز برآمد کرلیں۔برآمد شدہ موٹرسائکلیں تصدیق کے بعد اپنے مالکان عبدالغنیٰ سولنگی اور جنید منگریو کے حوالے کردی گئیں ۔ بھریاروڈ پولیس نے چوری کے مقدمے میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔دوران تفتیش گرفتار ملزمان معشوق اور ماجد سولنگی کی نشاندہی پر اسکول سے چرائے گئے مختلف کلاسز کے بوکس اور الیکٹرونک اشیا برآمدکرلی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں