ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ختم نبو ت قانون کیخلاف تمام سازشیں ناکام بنادیں گے،مذہبی رہنما

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت و مذہبی جماعتوںکی جانب سے مشترکہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوت ریلی تلک چاڑی سے پریس کلب تک نکالی گئی بڑی تعداد میں شہریوں دینی مدارس کے اساتذہ، طلبائ، ائمہ مساجد ودیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے بھرپور شرکت کی ریلی مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی حیدرآباد پریس کلب پہنچی جہاں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا ڈاکٹر عبدالسلام قریشی ،مولانا ڈاکٹر سیف الرحمن آرائیں مفتی ابرار شریف،جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما عبدالوحید قریشی، امیر ضلع عقیل احمد خان،حافظ طاہر مجید، جمعیت علما اسلام س کے مولانا عبدالواحد خان سواتی ،حافظ ارمان احمد چوہان، جمعیت علماءاسلام ف کے رہنما مولانا تاج محمد
ناہیوں،حافظ اعظم جہانگیری ،حافظ خالد دھامرا، قاری کامران، سنی رابطہ کمیٹی پاکستان شریعت کونسل کے مفتی عبدالقیوم، مفتی محمد فصیح، مفتی محمد عرفان ،قاری گلزار احمد، قاری اعظم، قاری سعداللہ خان، مفتی عابد ،محرم دین فاروقی، قاری عبدالغفار ودیگر نے کہاکہ ملک بھر میں نکالی جانے والی ریلیاں کل بروز ہفتہ مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی عظیم الشان گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس کو بھرپور کامیاب بنانے کے سلسلے میں کی جارہی ہے اور یہ کانفرنس 7 ستمبر 1974 میں قومی اسمبلی کی طرف سے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے تاریخی فیصلے کے پچاس سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی کے طور پر اور 22 اگست 2024 ءکو ملنے والی فتح کے دوہرے جذبے کے طور پر منعقد ہورہی ہے جس کا مقصد قادیانیوں مرزائیوں ان کے سہولت کاروں اندرونی و بیرونی کفریہ طاقتوں کو پیغام دینا ہے کہ اسلامیان پاکستان ختم نبوت کے معاملے پر روز اول کی طرح آج بھی ایک ہیں اور ختم نبوت سے متعلق آئینی ترمیم کو ختم کرنے یا کمزور کرنے کی کسی بھی قسم کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ یہ آئینی ترمیم ہمارے ایمان اسلام اور وطن عزیز کے نظریاتی تشخص کی حفاظت کی ضمانت فراہم کرتی ہے علماءکرام نے مطالبہ کیا کے 73 کے آئین کے تاریخی فیصلے کی یاد میں ملک بھر میں 7 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر کے اس دن کو یوم دفاع ختم نبوت کے طور پر سرکاری سطح پر منایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں