ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان کا نیب ترامیم کی بحالی کے بعد ریلیف لینے کا فیصلہ

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نیب ترامیم کی بحالی کے فیصلے کے بعد 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں ریلیف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران عمران خان نے نیب کورٹ میں بریت کی درخواست دائر کر دی۔

سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی زیر نگرانی ہوئی۔

عمران خان کے وکلا نے درخواست میں کہا کہ بشری بی بی کی جانب سے اس ریفرنس میں پہلے ہی بریت کی درخواست دائر کی گئی ہے اور بانی پی ٹی آئی کی درخواست کو اسی کے ساتھ منسلک کیا جائے۔

دوسری جانب نیب کے وکلا نے عمران خان کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس عدالت کا دائرہ اختیار صرف کیس کی سماعت تک محدود ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیس متاثر نہیں ہوتا، وکلائے صفائی کو پہلے دائرہ اختیار چیلنج کرنا چاہیے تھا، نہ کہ درخواست بریت پر۔

عدالت نے عمران خان کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت منگل 10 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں