ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آل کراچی فٹ بال 7 سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ میں پختون خوا یوتھ کامیاب

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) جماعت اسلامی ناظم آباد ٹاؤن کے تعاون سے ہیپی اسکول گرائونڈ ناظم آباد نمبر 4 میں آل کراچی فٹ بال 7 سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ میں پختون خوا یوتھ نے کالونی اسٹار ایف سی کو3-0 کے مارجن سے ہرا کر اگلے رائونڈ کیلیے کوالیفائی کر لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے شاہ زیب 2 اور عارف نے ایک گول اسکور کیا۔ میچ کے ریفری احسان خان تھے۔ خرم سعید صدر پاکستان تحریک انصاف ناظم آباد ٹاؤن مہمان خصوصی تھے۔ دیگر مہمانوں میں نائب صدر محمد علی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری چوہدری سلیم، انفارمیشن سیکریٹری جاوید لعل، حمزہ، وقار، فرزند علی، انور سعید، اکرام اللہ ٹورنامنٹ سیکریٹری، شیر نواز، انیس خان اور ہارون شام تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں