ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی آصف درانی نے عہدہ چھوڑ دیا، اسامی خالی

Red line of TTP Pakistan

اسلا م آباد:وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی  برائے افغانستان  آصف درانی نے عہدہ چھوڑ دیا، آصف درانی کا عہدہ چھوڑنے کے بعد افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی کی اسامی خالی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آصف درانی نے  مئی 2023 میں عہدہ سنبھالا تھا انہوں نے  ذاتی وجوہات کی بنیاد پر عہدہ چھوڑا ہے، آصف درانی کا دفتر میں بدھ کو آخری روز تھا۔

خیال رہے کہ  افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی اس سے قبل 2005 سے 2009 تک کابل میں پاکستانی مشن کے ڈپٹی چیف کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں، انہوں نے ایران اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں، آصف درانی نے اس سے قبل نئی دہلی، نیویارک، کابل اور لندن سمیت مختلف سفارتی تعیناتیوں میں اپنے فرائض سرانجام دیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں