ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہیمہ چوہدری نے کینسر کے علاج کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا، حنا خان

 ممبئی: کینسر میں مبتلا بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنی ساتھی اداکارہ اور کینسر سے بچنے والی مہیمہ چوہدری کو ان کی سالگرہ پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔

حنا خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پہلے کیموتھراپی سیشن کی تصاویر شیئر کیں جب مہیمہ نے ان سے اسپتال میں ملاقات کی تھی۔

اداکارہ نے مہیمہ چوہدری کے بارے میں لکھا کہ وہ کیسے ان کی زندگی کے سب سے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی رہیں اور انہیں ہمت دی۔

حنا خان نے لکھا ’وہ ایک ہیرو ہیں، ایک سپر ہیومن بینگ۔ انہوں نے میرے سفر کو اپنے سفر سے زیادہ آسان بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔‘

حنا خان نے جون میں کینسر کی تشخیص کے بعد سے اپنی جدوجہد کے بارے میں سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے اور ان کے ساتھ اپنی کہانی شیئر کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں