ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسنوکرورلڈکپ:پاکستانی اسجد اقبال اور اویس منیر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

منگولیا:اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستانی کھلاڑی اسجد اقبال اور اویس منیر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ناک آؤٹ مرحلے میں پاکستانی اسنوکر کھلاڑی اسجد اقبال نے ہانگ کانگ کے چانگ یو کیو کو ایک فریم کی قربانی دے کر1-4 سے شکست دی جب کہ دوسرے پاکستانی کھلاڑی اویس منیر کو کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے 2 فریمز کی قربانی دینا پڑی۔

اویس منیر نے بھی ہانگ کانگ کے چاو ہون مان کو 2-4 سے شکست دے دی۔

ایونٹ کے کوارٹر فائنلز کل بدھ کے روز کھیلے جائیں گے، جس ک بعد سیمی فائنل کے لیے اسجد اقبال کا مقابلہ چین کے گاؤ یان سے ہوگا جب کہ اویس منیر ایران کے کوئسٹ کا سامنا درپیش ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں