ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: میلاد النبیؐ کے جلوس پر بی جے پی کے غنڈوں کا حملہ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں میلاد النبی ؐکے جلوس پر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے حملہ کردیا، پتھر برسائے اور شرکا کو تشدد کا نشانہ بنایا۔انتہا پسند ہندوؤں نے جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے جلوس پر پتھراؤکیا اور مسلمانوں کو لاٹھیوں، ڈنڈوں اور راڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔مقدس دن کے انتہائی محترم جلوس پر ہندو غنڈوں کے حملے پر مسلم برادری نے غم و غصے کا اظہار کیا۔ان کاکہنا ہے کہ بھارت میں مودی سرکار کی پشت پناہی میں اقلیتی حقوق کی کھلم کھلا دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔مودی کے بھارت میں اقلیتیں سکھ، عیسائی اور خصوصی طور پر مسلمان حکومتی جبر اور ہندوؤں کی انتہاپسندی کا شکار ہیں۔مقامی مسلم رہنماؤں نے سوال اْٹھایا کہ کیا اب مودی سرکار جلوس پر پتھراؤ کرنے والوں کے گھروں کو بھی بلڈوز کرے گی یا صرف مسلمانوں کے گھروں کو نشانہ بنایا جائے گا؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں