ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی نمائندگی کے اہل نارویجئن فٹبالر نے اسرائیلی کلب کی خطیر رقم کی پیشکش ٹھکرا دی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کی نمائندگی کے اہل ناروے کے فٹبالر اولے سیئٹر نے اسرائیلی کلب کی خطیر رقم کی پیشکش مسترد کر دی۔ ناروے کے فٹبالر اولے سیئٹر، جو اپنی ننیالی نسبت کے باعث پاکستان کی نمائندگی کے اہل ہیں، نے اسرائیلی فٹبال کلب مقوبی حائفہ کی ساڑھے 8 لاکھ یورو کی پیشکش ٹھکرا دی۔ 28 سالہ فٹبالر نے اس فیصلے کی وجہ اپنے اصولی مؤقف اور اقدار کو قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کسی ایسے ملک میں نہیں کھیل سکتے جو معصوم جانوں کے ضیاع کی ذمہ دار ہو۔ اولے سیئٹر نے نارویجئن اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر مجھے 500 ملین ڈالرز کی بھی پیشکش کی جاتی، تب بھی میں اسرائیل کا کلب جوائن نہیں کرتا۔ میرے لیے پیسہ نہیں، بلکہ میرے اقدار زیادہ اہم ہیں۔ سیئٹر نے مزید کہا کہ انہیں ایسے پیسے نہیں چاہیے ، ان کی نظر میں انسانیت ایسے پیسوں سے زیادہ اہم ہے۔ واضح رہے کہ اولے سیئٹر ماضی میں پاکستانی فٹبال ٹیم کی جرسی پہنے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر چکے ہیں، جس سے ان کی پاکستان سے جذباتی وابستگی کا اظہار ہوتا ہے۔ اولے کے نانا پاکستانی شہری رہے ہیں اور اس نسبت کی بنیاد پر وہ پاکستان فٹبال ٹیم کی نمائندگی کے بھی اہل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں