ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ساف انڈر17چیمپئن شپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دی

ساف ٹورنامنٹ :پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلے گئے میچ کا خوبصورت منظر

تھمفو(اسپورٹس ڈیسک )ساف انڈر 17 چیمپئن شپ کے دوران پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی۔بھوٹان میں کھیلے جارہے ساف انڈر 17 چیمپئن شپ کے ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو 1-0 سے شکست دی۔پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا جب کہ دوسرے ہاف میں محمد طلحہ نے 81 ویں منٹ میں اسکور کر کے ٹیم کو فتح دلوائی۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 2011 کے ایڈیشن کی فاتح ہے۔ایونٹ میں پاکستان ٹیم اب کل میزبان بھوٹان کے خلاف میدان میں اترے گی اور پھر 25 ستمبر کو پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں