ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنگ کو روکنا ہوگا،لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا ،یو این سیکرٹری جنرل

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہسلامتی کونسل ویٹو پاور کی وجہ سے مفلوج ہے‘ لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا اور اس کے لیے جنگ کو بہرصورت روکنا ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا کو لبنان کو غزہ کی طرح کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے روکنا ہے اور اس کے لیے لبنان، اسرائیل جنگ کو بہر صورت روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ طویل ہوگئی ہے، بدترین تباہی کے ساتھ شہری تکلیف میں ہیں، جنہوں نے غزہ جنگ شروع کی وہی اس کے ذمہ دار ہیں‘ وہ غزہ کے لوگوں کی زیادہ مدد نہ کرنے پر افسردہ ہیں اور اس کی وجہ اسرائیل کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں