ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور سعودی عرب کا دوطرفہ تعاون مزید مضبوط کرنے کا عزم

bilateral cooperation

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کا دوطرفہ تعاون مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے،دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں۔

آصف علی زرداری نے دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ معیشت، تجارت، دفاع، ثقافت اورتعلیم کے شعبوں میں روابط بڑھانے پر زوردیا۔ ان خیالات کا اظہارصدرمملکت نے سعودی عرب کی ویں سالگرہ کے موقع پر سعودی سفارتخانے کے زیر انتظام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر مملکت نے اس موقع پر حرمین شرفین کو دلی مبارکباد دی  اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے-

آصف علی زرداری  نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدل عزیز آل سعود کے ویژن اور سعودی عرب کی قابل قدر ترقی  کو سراہتے ہوئے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے جرات مندانہ اقدامات ملک کو آگے بڑھائیں گے-

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات آنے والے سالوں میں مزید مضبوط ہوں گے-صدر مملکت نے زور دیا کے دونوں برادر ممالک اپنی اقوام کی ترقی، امت مسلمہ کے اتحاد اور خطے میں امن و  استحکام کے فروغ کے لئے کام کریں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں