ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور ہائیکورٹ نے 3 انسدادِ دہشت گردی عدالتوں میں ججز تعینات کر دیئے

لاہور: ہائیکورٹ نے 3 انسدادِ دہشت گردی عدالتوں میں ججز تعینات کر دیے جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری سے راولپنڈی، فیصل آباد اور سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالتوں میں ججز تعینات کر دئیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جج جاوید اقبال شیخ کو اے ٹی سی فیصل آباد میں تعینات کر دیا گیا، جج محمد نعیم شیخ کو اے ٹی سی سرگودھا میں تعینات کر دیا گیا اس کے علاوہ جج امجد علی شاہ ولی کو اے ٹی سی راولپنڈی میں تعینات کیا گیا۔

تعینات ججز کو 28 سمتبر تک رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں