ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا آغاز کل سے ہوگا۔50 اوورز کا یہ ڈپارٹمنٹل ٹیموں کا ٹورنامنٹ5شہروں، ایبٹ آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔2 سیمی فائنلز13 اور 14 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکے فائنل 16 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔یہ تمام ڈے میچز ہونگے جو صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوا کریں گے۔ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 77 لاکھ50 ہزار روپے ہے۔ فاتح ٹیم 50 لاکھ روپے اور رنرز اپ ٹیم 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم کی حقدار ہوگی۔ایچ ای سی،کے آر ایل، اسٹیٹ بینک اورواپڈا کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جبکے ایشال ایسوسی ایٹس، غنی گلاس،او جی ڈی سی،پی ٹی وی اور سوئی نادردن گیس گروپ بی کا حصہ ہیں۔ پریذیڈنٹ کپ کے گزشتہ ایڈیشن کی فاتح سوئی ناردرن ٹورنامنٹ کا اپنا افتتاحی میچ غنی گلاس کے خلاف کل سعید اسپورٹس سٹی بیدیاں، لاہور میں کھیلے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں