ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی چوک مخصوص اور تربیت یافتہ دستہ قافلوں سے پہلے جائے گا، پی ٹی آئی

پشاور: وزیر اعلی خیبرپختونخوا ( کے پی کے) علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اس بار مخصوص اور تربیت یافتہ دستہ قافلوں سے پہلے جائے گا،مشینری قافلوں سے آگے ہوگی، پچھلی بار مشینری قافلوں کے پیچھے تھی،اس بار تمام تیاریوں کے ساتھ جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ 4 اکتوبر کو ڈی چوک میں ہر صورت احتجاج کیا جائے گا، گزشتہ احتجاج میں منصوبہ بندی ناقص تھی اس لئے درمیانی راستے سے واپس ہونا پڑا جبکہ احتجاج کے دوران ورکرز اور رہنماؤں کے پاس معیاری ماسک اور حفاظتی آلات نہیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ راستے بند ہوئے تو ڈی چوک پہنچنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں،اس بار تمام تیاریوں کے ساتھ جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں