ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عثمان قادر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

 اسپن بولر عثمان قادر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے اسپن بولر عثمان قادر نے اپنے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کرتا ہوں، پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز ہے۔ فینز، کوچز اور دوستوں کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے ہر قدم پر رہنمائی کی،مداحوں کی محبت اور حمایت ہمیشہ میرے ساتھ رہی۔

 عثمان قادر نے کہا کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے والد کی میراث کو اپنائے رکھوں گا،پاکستان کرکٹ کی روح میرے ساتھ ہمیشہ رہے گی، پاکستان کرکٹ میں میرا سفر بڑا شاندار رہا ،ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کرکٹ کی محبت برقرار رہے گی۔

 یاد رہے کہ عثمان قادر نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں