ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جعلی حکومت کچھ بھی کر لے �م ڈی چوک پ�نچیں گے: بیرسٹر سی�

not canceled but postponed

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کچھ بھی کر لے ہم کل ڈی چوک پہنچیں گے ، مینڈیٹ چور حکومت کو زمین بوس کرنے کا فیصلہ کن رانڈ شروع ہو چکا ہے۔

اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت پولیس گردی کی حماقت نہ کرے ،حواس باختہ جعلی حکومت نے ڈی چوک کنٹینر پہنچانا شروع کر دیئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں خیبر پختونخوا کا قافلہ ڈی چوک پہنچے گا ،پچھلی بار وزیراعلی خیبرپختونخوا نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا، علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہاتھوں یرغمال پنجاب پولیس کو چھڑوایا اس بار پولیس گردی کی غلطی کی تو ذمہ دار خود ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ڈی چوک احتجاج کے لئے پرجوش ہیں، رکاوٹیں پرجوش نوجوانوں کے جذبے کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوں گی، مینڈیٹ چور حکومت کو زمین بوس کرنے کا فیصلہ کن رانڈ شروع ہو چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں