ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معیشت سوسائٹی ،گورننس کو ڈیجیٹلائز کرر�ے �یں،شز� �اطم�

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ ملک میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور حکومت معیشت، سوسائٹی اور گورننس کو ڈیجیٹلائز کر رہی ہے۔ وزارت آئی ٹی کے مطابق وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے ملاقات کی اور اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ڈیجیٹلائزیشن اور ای گورننس کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ وزیرمملکت آئی ٹی نے کہا ہے کہ پاکستان ایتھوپیا کے مابین آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات میں اضافہ اہم ہے، پاکستان کا آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت ڈیجیٹلائزیشن کے لیے اقدامات جاری ہیں، سوسائٹی، معیشت اور گورننس کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، موجودہ حکومت پاکستان کو کیش لیس اکانومی میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ ملک میں ڈیجیٹل پیمنٹس فروغ پائے، ایتھوپیا پاکستان کے آئی سی ٹی کے میدان میں تجربات سے استفادہ کر سکتا ہے، پاکستان ایتھوپیا کو ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے مکمل مدد فراہم کرے گا۔ ایتھوپیا کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے، ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے اور آئی سی ٹی انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ میں پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں