ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رضوان موجودہ صورتحال میں کپتانی کیلئے بہترین چوائس ہوں گے: اظہر خان

اسلام آباد: پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر اظہر خان نے کا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان موجودہ صورتحال میں کپتانی کے لئے بہترین چوائس ہوں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر اظہر خان نے کہا کہ کپتانی اگر انسان کے ڈی این اے میں شامل نہیں ہے تو اسے سنبھالنا آسان نہیں ہوتا، اگر آپ دنیا کے تمام بڑے بڑے کرکٹرز کو لیں تو بہت سے ایسے کرکٹرز ہیں جو کہ اچھے کپتان ثابت نہیں ہوئے تھے، لیکن انہوں نے اپنی پرفارمنس ہمیشہ زبردست رکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں اس وقت بہت بڑا خلا ہے اور پی سی بی کا تھنک ٹینک سوچ رہا ہوگا کہ بابر اعظم کی جگہ کس کو قیادت سونپیں، لیکن یہ اتنا آسان نہیں کیونکہ آپ کو ابھی آسٹریلیا جا کر بھی کھیلنا ہے، میرے خیال میں محمد رضوان اس صورتحال میں بہترین چوائس ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں جب کوئی کپتان بنتا ہے تو وہ سمجھتا ہے کہ اب میں کپتان بن گیا ہوں اور مجھے اب کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے جو میری سوچ ہے باقی دس کھلاڑیوں نے اسے پرفارم کرنا ہے، اگر وہ سچ میں فرنٹ سے لیڈ کرتا ہے اور پرفارم کرتا ہے تو دوسرے لڑکے اس کی بات سنیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں