ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی‘ اماراتی سفیر اور قونصل جنرل کا تاریخی عمارتوں کا دورہ

کراچی (آن لائن)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حمد عبید الزابی اور قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے وزیر ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ کے ہمراہ کراچی میں موجود تاریخی عمارتوں کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر ثقافت ذوالفقار شاہ اماراتی سفیر حمد عبید الزابی اور قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی کے ہمراہ سندھ آرکائیو ڈپارٹمنٹ پہنچے اور وہاں موجود کئی سو سال پرانے تاریخی ورثے دیکھے۔صوبائی وزیر مہمانوں کو لیکر موہٹہ پیلس بھی گئے۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزابی اور قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی آرٹس کونسل بھی پہنچے اور وہاں جاری آرٹس فیسٹیول میں شرکت کی۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزابی کا کہنا تھا کہ انہیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ وہ آج اس خوبصورت نمائش میں شریک ہیں، آرٹ ایک گلوبل زبان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں