ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

Visit of Deputy Chief of General Staff

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقےا سپن وام میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تمام شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران، فوجی جوانوں نیشرکت کی، شہدا کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد بھی نمازہ جنازہ میں شریک ہوئی۔

شہدا میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت، لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں۔

لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید کی عمر 43 سال تھی اور وہ ضلع فیصل آباد کے رہائشی تھے، 31 سالہ لانس نائیک محمد اللہ شہید کا تعلق ضلع خیبر، 30 سالہ لانس نائیک اختر زمان شہید کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے۔اسی طرح 29 سالہ لانس نائیک شاہد اللہ شہید ضلع ٹانک اور 31 سالہ لانس نائیک یوسف علی شہید کا تعلق اورکزئی اور 26 سالہ سپاہی جمیل احمد شہید کا تعلق ضلع سوات سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہیکہ شہدا کی یہ قربانیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم وحوصلے کو تقویت بخشتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں