ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چینی شہریوں پر حملہ افسوس ناک ہے: سربراہ جے یو آئی

پشاور: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چینی شہریوں پر حملہ افسوس ناک ہے، ملک میں نہ امن ہے اور نہ جمہوریت ہے اور نہ معیشت درست سمت جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کراچی حملے میں چینی اور پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ برادر ملک چائنا کے شہریوں پر حملہ افسوس ناک ہے، ملک میں نہ امن ہے اور  نہ جمہوریت ہے اور نہ معیشت درست سمت جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے ملک میں امن وامان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، واقعے کی تحقیقات کرکے مجرموں کو فوری سزا دی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بردار ملک سے تعزیت کرتا ہوں، جے یو آئی برادر چائنا ملک کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں