ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلامی ممالک کو نیٹو طرزکا اتحاد تشکیل دینا چاہیے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

If he had lived in Pakistan

ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا  ہےکہ امریکا اور اسرائیل کو شکست دینے کے لیے اسلامی ممالک کو نیٹو طرزکا اتحاد تشکیل دینا چاہیے، مسلم حکمران امریکا اور اسرائیل کی غلامی سے باہر نکل کر امت کا درد محسوس کرکے بیت المقدس کی آزادی کے لیے قدم اٹھائیں۔

ڈاکٹرذاکر نائیک نے کہاکہ  غزہ کے لوگ جہاد کے ساتھ دعوت کا کام بھی سرانجام دے رہے ہیں اور ہمیں بھی اسلام سکھا رہے ہیں، اسے کہتے ہیں ایک تیر سے تین شکار، ایک ماں جس کا بیٹا شہید ہوگیا وہ کہتی ہیں کہ اگر میرے 10 بیٹے بھی ہوتے تو اللہ کی راہ میں قربان کردیتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کے جذبے اور  ہمت کو جب غیر مسلم دیکھتے ہیں تو وہ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتے، ایسے ہی لوگوں کی وجہ سے مغربی ممالک میں لاکھوں افراد نے قرآن کا مطالعہ کیا اور اسلام قبول کیا، غزہ کے مسلمان اسرائیل کے خلاف جہاد کرکے فرض کفایہ ادا کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں