ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کی عسکری صلاحیت کو اسرائیل اور امریکا سنجیدگی سے لیں: سربراہ سی آئی اے

 امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے چیف ولیم برنس نے اسرائیل اور امریکا کو ایران کی عسکری صلاحیتوں کو سنجیدہ لینے کا مشورہ دے دیا۔

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے چیف ولیم برنس نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی عسکری صلاحیتوں کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے، اسرائیل  اور ایران مکمل جنگ نہیں چاہتے لیکن خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خطرہ حقیقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل جوابی حملے کے لیے بہت احتیاط سے کام لے رہا ہے لیکن اس سوچ بچار کے باوجود وہ کوئی غلط قدم اُٹھا سکتا ہے اور پھر چیزیں ہاتھ سے نکل جائیں گی ،مشرق وسطیٰ ایسی جگہ ہے جہاں ہر وقت پیچیدہ چیزیں ہوتی رہتی ہیں اور خصوصاً مشرق وسطیٰ میں بالکل پرفیکٹ صورتحال شاذو نادر ہی ملتی ہے ۔

ولیم برنس نے کہا کہ ایرانی حملے نے ایران کی فوجی صلاحیتوں میں کچھ حدود کو بے نقاب کیا،غزہ مذاکرات میں شامل رہنماؤں کو سمجھنا ہوگا کہ بہت ہوگیا، غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدےکیلئے طویل مدتی استحکام کو مدنظر رکھ کرمشکل فیصلے اور سمجھوتے کرنا ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں