ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تھائی لینڈ میں سیلاب سے 26 افراد ہلاک‘ 30 ہزار متاثر

تھائی لینڈ میںہاتھی کے ذریعے سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے

بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ کے 20 صوبوں میں سیلاب نے 30 ہزار خاندان متاثر اور 26 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق تھائی لینڈ میں شدید بارش اور سیلاب سے تقریباً 20 صوبے زیر آب آ چکے ہیں جبکہ کئی علاقے حالیہ ہفتوں کے دوران سیلاب، طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئے ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے چیانگ مائی کے ایلیفینٹ نیچر پارک میں سیلاب کی وجہ سے 2ہاتھی بھی ڈوب گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب میں پھنسے ہوئے جانوروں کی تلاش کے لیے ہر طرح کی کوششیں جاری ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں