ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محسن نقوی پھنس گئے تو علی امین گنڈاپور کے پیروں میں بیٹھ گئے: عمر ایوب

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ محسن نقوی پھنس گئے تو علی امین گنڈاپور کے پیروں میں بیٹھ گئے۔

پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ محسن نقوی کو خیبر پختون خوا کی ضرورت پڑی تو یہاں منہ اٹھا کر آ گئے، محسن نقوی ان خاندانوں سے معافی مانگیں، ان کے احکامات پر ہمارے لیڈرز جیل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی نے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو براہِ راست آرڈر دئیے، اس لیے گزشتہ روز آئی جی سے اختیارات لے لیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی کوشش کی گئی، وزیرِ اعلی کے پی کے ان کو معاف کر دیں گے مگر ہم محسن نقوی کو معاف نہیں کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں