ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملتان ٹیسٹ کے دوران ابرار احمدبخار میں مبتلا

ملتان: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز لیگ اسپنر ابرار احمد بخار میں مبتلا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ابرار احمد نے 35 اوورز کرائے اور 174 رنز دئیے، اس دوران انہوں نے کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔

چوتھے روز وہ بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے فیلڈ میں نہیں آئے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ میچ چوتھے دن میں داخل ہوگیا ہے، پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنالیے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں