ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لندن:مساجد نذر آتش کرنے کی پوسٹ لگانے والے شخص کو 2سال قید کی سزا

لندن:برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں گزشتہ دنوں پیش آئے ساؤتھ پورٹ واقعے کے بعد مساجد کونذر آتش کرنے کی پوسٹ کرنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہری جیرائنٹ بوائس نے مساجد کو خاکستر کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شائع کی تھی، جس پر مقامی عدالت کی جانب سے تشکیل دیے گئے ایک بینچ نے مساجد کو نمازیوں سمیت جلانے کی پوسٹ کرنے والے شخص کو 2 سال قید کی سزا سنادی۔

واضح رہے کہ43 سالہ مجرم جیرائنٹ بوائس نے 3 بچیوں کے قتل کے بعد کئی پوسٹس کی تھیں۔

دورانِ سماعت عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ مجرم جیرائنٹ بوائس نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت والا تحریری مواد شیئر کیا تھا۔جس کی وجہ سے مذہب پر حساس ذہن رکھنے والے افراد میں بے چینی کی لہر دوڑنے کا بھر پور خدشہ تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں