ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاسداران انقلاب: اسرائیل پر ہزاروں میزائل داغنے کیلئے تیار

تہران : پاسداران انقلاب نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہم صیہونی ریاست پر ہزاروں میزائل داغنے کیلئے تیار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کے اسسٹنٹ کمانڈر ابراہیم جباری نے کہا کہ  اگر اسرائیل کوئی حملہ نہیں کرتا تو جنگ نہیں ہوگی، لیکن اگر اسرائیل ہمارے ملک میں ایک مقام کو نشانہ بناتا ہے تو ہم درجنوں سکیورٹی، فوجی اور اقتصادی مراکز کو نشانہ بنا کر جواب دیں گے ۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب نے  اسرائیل پر 2سو کے قریب راکٹ فائر کیے تھے، جس سے جانی نقصان نہیں ہوا تھا، جس پر ایران نے کہا تھا کہ اگر اسرائیل کی دہشت گردانہ کارروائیاں ختم نہیں ہوئیں تو اس سے زیادہ خطرناک حملے کیے جائیں گے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں