ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران اپنے پرامن جوہری پروگرام کو فوجی چینل پر منتقل نہیں کررہا، روس

ماسکو:روس نے کہا ہے کہ ایران اپنے پرامن جوہری پروگرام کو فوجی چینل پر منتقل نہیں کررہا، اس طرح کے  کوئی اشارے نہیں ملے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نےاسرائیل کا نام لیے بغیر خبردار کیا ہے کہ ایرانی ایٹمی تنصیبات پر کسی بھی قسم کا حملہ  ایک خطرناک اشتعال انگیزی کے مترادف ہوگا۔

سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ روس عالمی توانائی ایجنسی کے جائزہ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ہمیں اس طرح کے کوئی اشارے نظر نہیں آئے جس سے ثابت ہوتا ہو کہ ایران اپنے پرامن جوہری پروگرام کو فوجی چینل پر منتقل کرنے کی کوشش کررہا ہو۔

روسی وزیر خارجہ نے ملٹری استعمال کے لیے ایرانی جوہری توانائی پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم الزامات یا پروپیگنڈے پر توجہ دینے کے بجائے حقائق سے سیکھنے کو زیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی باقاعدگی سے اس قسم کی رپورٹس اپنے بورڈ آف گورنرز کو پیش کرتی ہے۔ جن میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں