ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرامن مظاہرین پر تشدد انتہائی ناگوار اور شرمندگی کا باعث ہے: بختاور بھٹو زرداری

کراچی: شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کراچی میں مظاہرین پر تشدد کی مذمت کی ہے۔

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر کراچی میں مظاہرین پر پولیس کے تشدد کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پرامن مظاہرین کے ساتھ پرتشدد سلوک کی مذمت کرتے ہیں، پرامن مظاہرین پر تشدد انتہائی ناگوار اور شرمندگی کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ داخلہ سندھ نے واقعے کی تحقیقات کی یقین دہانی کروائی ہے اور اس طرح کی بلا اشتعال، ناقابلِ معافی اور بلاجواز بربریت میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں