ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بغض عمران میں اندھے ملک کو نقصان پہنچارہے ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور(آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما و مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بغض عمران خان میں اندھے حکمران ملک کو ہر طرح کا نقصان پہنچا رہے ہیں، ریاستی جبر کے بعد اب آئینی ترمیم کے ذریعے پی ٹی آئی کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، آج پاکستانی عوام جعلی حکمرانوں کے ظلم و ستم کے خلاف بھرپور احتجاج کر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کارکنان قائد کی ناحق قید کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، اراکین صوبائی اسمبلی، ریسکیو ورکرز اور پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنان کو ناحق قید میں رکھا گیا ہے، ایک آزاد عدلیہ ہی مظالم کے خلاف مئوثر رکاوٹ بن سکتی ہے، جعلی حکمران عدلیہ کی آزادی پر شب خون مارنے جا رہے ہیں، آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے پارلیمان میں ہر قسم کا دبا استعمال کیا جا رہا ہے، وکلا برادری سے اپیل ہے کہ عدلیہ کے دفاع میں اپنا کردار ادا کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں