ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیرسٹر گوہر سےرابطہ منقطع، ہمارے 7ارکان کو اغوا کرلیا گیا ہے، عمر ایوب کا دعویٰ

 اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا بیرسٹر گوہر سے رابطہ منقطع ہوا جب کہ ان کے 7 ارکان کو اغوا کرلیا گیاہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے  عمر ایوب نے کہا کہ میری پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر سے فون پر گفتگو ہو رہی تھی کہ رابطہ منقطع ہوگیا اور اس کے بعد بات نہیں ہو سکی۔ ہم اس سلسلے میں ساتھیوں سے مشورہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ حکومت اس موقع پر کیا کچھ کرے گی۔ عمر ایوب نے بتایا کہ ہمارے 7 ارکان کو اغوا کیا گیا ہے اور ہم سب  کے خلاف مقدمات قائم کردیے گئے ہیں۔

آئینی ترمیم  سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ انگیج رہیں گے۔ مشاورت کے لیے اپنے ساتھیوں سے رابطے کررہے ہیں جب کہ جے یو آئی کے ساتھ بات چیت بھی جاری رکھنی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں