ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بی این پی مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو رکنیت سے مستعفی

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو نے سینیٹ رکنیت سے استعفی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے، انھوں نے سیکریٹری سینیٹ کو اپنا استعفیٰ جمع کرا دیا۔

سردار اختر مینگل نے ان سے اور سینیٹر نسیمہ احسان سے استعفیٰ طلب کیا تھا، کیوں کہ ان دونوں سینیٹرز نے آئینی ترامیم کے لیے ووٹ دیا تھا۔

خیال رہے کہ قاسم رونجھو سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں