ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی کی پچ پہلے چند دن اچھی ہو گی، 2فاسٹ بولرز کے ساتھ اترینگے، بین اسٹوکس

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی )انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ دو فاسٹ بولرز کے ساتھ اتر رہا ہے، راولپنڈی کی پچ پہلے چند دن اچھی ہو گی۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بین اسٹوکس نے کہا کہ ملتان ٹیسٹ میچ میں بولنگ کروانے کے بعد اچھا محسوس کر رہا ہوں، میں نے بولنگ شروع کر دی ہے، ٹریننگ میں 2اسپیلز کروائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ملتان ٹیسٹ کی نسبت راولپنڈی ٹیسٹ میں بہتر بولنگ کروا پائوں گا۔ بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ پہلے بیٹنگ کرنے سے ہمیں سمجھنے میں آسانی ہو گی کہ پاکستانی اسپنرز کس طرح بولنگ کریں گے۔ انگلش ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ریحان احمد کی واپسی سے انگلینڈ کی بیٹنگ اور بولنگ مضبوط ہوئی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیک لیچ اور شعیب بشیر نے پہلے 2 ٹیسٹ میچوں میں بہترین اسپن بولنگ کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں