ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے ملکی قوانین کے مطابق کرنا ہے: میتھیو ملر

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کافیصلہ پاکستانی عدالتوں نے ملکی قوانین اور آئین کے مطابق کرنا ہے،

صدر جو بائیڈن کو اراکین کانگریس کی جانب سے لکھے گئے خط پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیپریس بریفنگ کے دوران صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ہم اس بات کو پہلے بھی دھراچکے ہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف قائم کئے گئے تمام مقدمات کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے ہی کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمہوری اصولوں، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے احترام کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق امریکا اور پاکستان کے تعلقات کا ایک اہم جز ہیں۔ہم دیگر ممالک کی طرح پاکستان سے بھی ان مسائل پر باقاعدگی سے بات کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں