ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا مسجد پر حملہ ناکام، کیڈٹ شہید

The attack of the terrorists

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ضلع لکی مروت میں ایک مسجد پر حملہ کیا جسے جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج نے آج نماز مغرب کے دوران حملہ کیا، جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ بھی اسی مسجد میں نماز ادا کرنے کے لیے وہاں موجود تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق عارف اللہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں زیر تربیت اور اپنے آبائی شہر میں چھٹی پر تھے، خوارج نے جیسے ہی فائرنگ شروع کی، عارف اللہ نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے خوارج کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے کئی بے گناہ نمازیوں کی جانیں بچائیں، نمازیوں پر حملہ کرنے کا گھناؤنا اور بزدلانہ فعل خوارج کے حقیقی نظریے کی عکاسی کرتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نوجوان جنٹلمین کیڈٹ کی ایسی بہادری دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جوانوں کے جذبے اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے، ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں