ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان سے ملنے جیل جانے کی بات قبل از وقت ہے: مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ بانیٔ پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملنے جیل جانے کی بات قبل از وقت ہے۔

سرگودھا میں گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم اس کانفرنس کے بعد لائی جائے، سود کے معاملے میں شریعت کورٹ کا فیصلہ حتمی ہو گا جو 2028ء سےنافذ العمل ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوئی نئی آئینی ترمیم کی سوچ سامنے نہیں آئی، سود کے معاملے میں شریعت کورٹ کا فیصلہ حتمی ہو گا جو 2028ء سےنافذ العمل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو کہا کہ  2108ء کےبعد جو معاشی تباہی ہوئی وہ سب کے سامنے ہے، اس کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، سب کوششوں میں لگے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں