ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاق کی سندھ اور پختونخوا کو سیف سٹی منصوبے میں مدد کی پیشکش

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا اور سندھ کو سیف سٹی منصوبے میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کردی تاہم پیپلز پارٹی نے وزیر اطلاعات کے بیان کو سیاسی قرار دے دیا۔ قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت پشاور اور کراچی کو تعاون فراہم کریں گے، کراچی کے امن کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات کے اس بیان پر پی پی رکن آغا رفیع اللہ نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ یہ سیاسی بات کر رہے ہیں، کراچی میں سیف سٹی منصوبے پر کام ہو رہا ہے اگر ان کا کوئی سندھ میں ایم پی اے ہوتا تو پتا ہوتا کہ کتنا کام ہو رہا ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ اگر مدد لی جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہم تو صرف مدد کی بات کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رکن نبیل گبول نے کہا کہ لگتا ہے پہلی بار رکن بنے ہیں، اسکول کے بچوں کی طرح آپس میں بحث کر رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ منشیات کے معاملے کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے، وزارت اطلاعات بھی جلد اس حوالے سے ایک اشتہاری مہم چلائے گی، ہم پاکستان کو منشیات سے پاک ملک بنانا چاہتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں