ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: لاپتہ 6 بلوچ طلبہ واپس گھر پہنچ گئے

کراچی: گلستان جوہر میں اپنی رہائش گاہ سے 16 اکتوبر کو لاپتہ ہونے والے 8 بلوچ طلبہ میں سے 6 اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طلبہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ اشفاق، شہزاد، بیبرگ امیر، زبیر، قمبر علی اور سعید اللہ کو بلوچستان کے علاقے اتھل میں پولیس نے رہا کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حنیف اور شعیب اب بھی لاپتہ ہیں۔ایک لاپتہ طلبہ کے بھائی وزیر احمد نے بتایا کہ 8 میں سے 6 طلبہ کو رات گئے تقریبا ایک بجے اتھل پولیس اسٹیشن سے رہا کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 22 اکتوبر کو سندھ ہائی کورٹ نے سینئر پولیس افسر کو حکم دیا تھا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 8 لاپتا طلبہ کو 4 نومبر تک پیش کیا جائے، اور خبردار کیا تھا کہ ناکامی کی صورت میں مناسب حکم جاری کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں