ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قانون توڑنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، عظمیٰ بخاری

لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ قانون توڑنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، پختونخوا میں جو تبدیلی اور انقلاب لائے ہیں وہ قوم کو بتائیں، پنجاب میں نئے اسپتال بن رہے ہیں اسپتالوں کی ری ویمپنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں فنڈز کی عدم دستیابی پر یونیورسٹیاں بند ہو رہی ہیں، کے پی میں سرکاری ملازمین آئے روز تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرتے ہیں، شریف خاندان کے بغض میں آپ اندھے،گونگے اور بہرے ہو چکے ہیں۔ تحریک انصاف سمیت جو بھی قانون توڑے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی، نو مئی کے شر پسندوں اور بلوائیوں کے ساتھ لاڈلے بچوں والا سلوک نہیں کیا جا سکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں