ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈر-15 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ: زون6 وائٹس کامیاب

زون 7 کے صدر مظہر علی اعوان زون 6 وایٹس کے ڈرین فراز کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دے رہے ہیں

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام میڈی کیم گروپ اف کمپنیز کے تعاون سے منعقد کردہ ٹچ می ٹرافی انڈر-15 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز زون 6 وایٹس نے زون 7 گرین کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں زون 7 گرین پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ امان اللہ شیر اور حسن دوست نے 21,21 رنز بنائے۔ آف اسپنر ڈرین فراز نے جارحانہ بولنگ کرتے ہوئے 28 رنز دیکر 4 اور رایٹ ار م لیگ اسپنر درانی نے 13 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں زون6 وایٹس نے بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ 84 رنز بنا لئے۔ محمد نوید نے 5 چوکوں کی مد د سے 44 اور ایش ملک نے 34 رنز بنائے اور دونوں آؤٹ نہیں ہو ئے۔ کھیل کے اختتام پر زون 7 کے صدر مظہر علی اعوان نے زون 6 وایٹس کے ڈرین فراز کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں