ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کنری : اسلامی تعلیمات سے متاثر میاں، بیوی اور بیٹے نے اسلام قبول کر لیا

کنری (جسارت نیوز) قبول حق کا سفر جاری، اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر ہندو بھیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے میاں، بیوی نے نوجوان بیٹے سمیت اسلام قبول کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تعلقہ ٹنڈو باگو ضلع بدین کے گاؤں پیارو خان لوند کے رہائشی ہندو بھیل قبیلے کے 3 افراد ڈاڑھوں بھیل، اس کی بیوی سومرہ نے اپنے 32 سالہ بیٹے گلاب بھیل کے ہمراہ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر سجادہ نشین خانقائے عالیہ مجددیہ گلزار خلیل سامارو پیر محمد ایوب جان فاروقی سرہندی کے ہاتھ پر کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا، اسلام قبول کرنے کے بعد نومسلموں کے اسلامی نام محمد علی، جنت اور غلام علی رکھے گئے ہیں۔ نو مسلموں کا کہنا تھا کہ خاندان نے بغیر کسی لالچ اور دباؤ اپنی مرضی اور رضا خوشی سے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہدایت کی روشنی سے منور کیا ہے، اپنے فیصلے پر مطمئن اور خوش ہیں، اب ہندو مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں