ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست

اسلام آباد( آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی رہنمائوں سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکر دی گئی۔ بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا اور فیصل چودھری کے ذریعے درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے اپنے دستخط سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست دی، عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر سمیت 6 رہنماوں کی فہرست دی گئی،پی ٹی آئی رہنمائوں کو کئی گھنٹے انتظار کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں